پارلیمنٹ مشترکہ کمیٹی نے پی آئی اے سے متعلق بل متفقہ طور پر منظور کر لیا

ہڑتالی ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی نہ کرنے پر اتفاق، پی آئی اے کے 49 فیصد حصص فروخت نہیں ہوں گے پی آئی اے کی انتظامی کنٹرول حکومت کے پاس رہے گا،نئی خریدار کمپنی کو انتظامی کنٹرول نہیں دیا جائے گا

بدھ 6 اپریل 2016 21:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ کمیٹی نے پی آئی اے سے متعلق بل متفقہ طور پر منظور کر لیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر زاہد حامد کی زیر صدارت پارلیمنٹ کے مشترکہ کمیٹی نے پی آئی اے بل کا ازسر نو جائزہ لیا گیا ۔ کمیٹی اجلاس میں حکومتی ارکان وفاقی وزیر زاہد حامد اور وفاقی وزیر اسحاق ڈار اور اپوزیشن ارکان میں نوید قمر ، سعید غنی اور اسد عمر شامل تھے ۔

(جاری ہے)

کمیٹی اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن ارکان نے یہ فیصلے کیا گیا پی آئی اے کے ہڑتالی ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پی آئی اے کے 49 فیصد حصص فروخت نہیں ہوں گے اور پی آئی اے کی انتظامی کنٹرول حکومت کے پاس رہے گا ۔ نئی خریدار کمپنی کو انتظامی کنٹرول نہیں دیا جائے گا جبکہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ادارے کا انتظامی کنٹرول کسی صورت شیئر ہولڈر کو نہیں دیں گے ۔ حکومت اور اپوزیشن ارکان ادارے کے مزید معاملات کو مشاورت کے ساتھ حل کر دیئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :