سرینگر میں پاکستان کے حامی اور بھارت کے حامی طلباء کے درمیان تصادم

muhammad ali محمد علی بدھ 6 اپریل 2016 21:08

سرینگر میں پاکستان کے حامی اور بھارت کے حامی طلباء کے درمیان تصادم

سری نگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 اپریل 2016ء) سرینگر میں پاکستان کے حامی اور بھارت کے حامی طلباء کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں سرینگر میں جواہر لال یونیورسٹی میں پاکستان کے حامی اور بھارت کے حامی طلباء کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ تصادم کے بعد پولیس کی جانب سے مداخلت کرتے ہوئے طلباء پر بدترین تشدد کیا گیا۔

(جاری ہے)

طلباء کے ان 2 گروپوں کے درمیان اختلافات کے آغاز اس وقت ہوا جب طلباء کے ایک گروپ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران بھارت کی ٹیم کی شکست پر خوشیاں منائی تھیں۔ اس موقع پر بھارت کے حامی کچھ طلباء پر مشتمل ایک گروپ اشتعال میں آ گیا جس کے بعد اس تنازعے کا آغاز ہوا۔ بدھ کے روز انہی 2 گروپوں کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے حقمیں نعرے بازی کی جا رہی تھی جب پولیس نے ان پر دھاوا بول دیا۔