سانحہ لاہور، 9 روز کے دوران 50 ہزار مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ، 888 افراد سے تفتیش جاری ہے، ترجما ن پنجاب پولیس

بدھ 6 اپریل 2016 21:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) سانحہ لاہور کے بعد 9 دن کے دوران 50 ہزار مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔ 888 افراد سے تفتیش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سانحہ لاہور کو 9 دن گزر چکے ہیں اور 9 دن سے پنجاب بھر میں جاری سرچ آپریشن کے دوران 49920 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جس کے بعد 49033 افراد کو رہا کر دیا گیا جبکہ 888 افراد اب بھی پولیس کی تحویل میں ہیں جن سے تفتیش جاری ہے ترجمان کے مطابق آپریشن میں پنجاب پولیس ، سی ٹی ڈی اور دیگر ادارے حصہ لے رہے ہیں آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ بچوں اور خواتین سے نرم رویہ اختیار کیا جائے اور آپریشن کو صرف مشتبہ افراد تک محدود رکھا جائے ۔