قومی کرکٹ ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان دو تین دن میں کردیا جائیگا، شہریار خان

بدھ 6 اپریل 2016 21:06

قومی کرکٹ ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان دو تین دن میں کردیا جائیگا، ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان دو تین دن میں کردیا جائے گا، کئی سابق کرکٹرز سے بات چیت کی ہے،ابھی نام نہیں بتاسکتامحسن خان نے چیف سلیکٹر کا عہدہ قبول کرنے سے انکارکردیا،ہارون رشید محنتی اور ایماندار شخص ہیں،ون ڈے کپتان اظہرعلی کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، ٹیسٹ کپتان مصباح الحق سے جلد ان کا فیوچر پلان معلوم کروں گا۔

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے اشتہار دیدیا ہے۔جلد موزوں امیدوار کی تقرری کی جائے گی۔ شاہد آفریدی کا ٹی ٹونٹی کپتان کے عہدے سے مستعفی ہونا اچھی بات ہے۔

(جاری ہے)

وہ بطور کھلاڑی کھیل سکتے ہیں۔ سرفراز احمد کو کئی ماہ پہلے ٹی ٹونٹی کپتان اس لئے مقرر کیا ہے تاکہ وہ ذہنی طور پر اس کے لئے تیار ہوں جائیں۔

ون ڈے کپتان اظہرعلی کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ ٹیسٹ کپتان مصباح الحق سے جلد ان کا فیوچر پلان معلوم کروں گا۔شہریار خان نے کہاکہ نئی قومی سلیکشن کمیٹی کا دو تین روز میں اعلان کردیا جائے گا۔محسن خان نے چیف سلیکٹر کا عہدہ قبول کرنے سے انکارکردیاہے۔ سلیکٹرز کے لئے کئی کرکٹرز سے بات چیت کی ہے۔ جن کے نام ابھی نہیں بتاسکتا۔

ہارون رشید محنتی اور ایماندار شخص ہیں۔ انہیں مستقبل میں کوئی اور ذمہ داری سونپی جائے گی۔دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کو بھی فون کر کے گرین شرٹس کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے جمع کرائی گئی رپورٹ لیک ہونے پر معافی مانگ لی ہے۔اس حوالے سے شہریار خان کا کہنا تھا کہ وقار یونس نے جب مجھے بتایا کہ میں نے استعفی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے تو میں نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ پی سی بی رپورٹ لیک ہونے کی تحقیقات کرائے گا کہ آیا یہ رپورٹ لیک کیسے ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ وقار یونس سے جس نتیجے کی توقع تھی وہ اس کو پورا نہیں کر سکے لیکن وہ ہمیشہ سے ہمارے لئے بڑے کرکٹر رہے ہیں اور ان کا ایک مقام ہے، یہ بہت ہی افسوس کی بات ہے کہ وقار یونس نے پی سی بی میں جو رپورٹ جمع کرائی وہ منظر عام پر آ گئی۔واضح رہے کہ ایشیا کپ اور پھر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے وقار یونس نے پی سی بی کو ایک رپورٹ جمع کرائی تھی تاہم وہ رپورٹ میڈیا پر آ گئی تھی جس پر قومی ٹیم کے کوچ نے بورڈ کے حکام سے شدید ناراضگی کا اظہار بھی کیا تھا۔ ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر وقار یونس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ۔

متعلقہ عنوان :