محمد حفیظ کو سینٹرل کانٹریکٹ کا خیال رکھنا چاہیے جو کہنا ہے ریٹائر ہوکر بولیں: وسیم اکرم

muhammad ali محمد علی بدھ 6 اپریل 2016 21:02

محمد حفیظ کو سینٹرل کانٹریکٹ کا خیال رکھنا چاہیے جو کہنا ہے ریٹائر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 اپریل 2016ء) وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کو سینٹرل کانٹریکٹ کا خیال رکھنا چاہیے جو کہنا ہے ریٹائر ہوکر بولیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کا قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر محمد حفیظ سے متعلق کہنا ہے کہ انہیں اپنے سینٹرل کانٹریکٹ کا خیال رکھنا چاہیے اور وہ جو بھی کہنا چاہتے ہیں ریٹائر ہوکر بولیں۔ محمدحفیظ کو کوئی شکایت ہے تو چیرمین پی سی بی سے کہیں۔ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ سرفراز کو کپتان بنانے کا فیصلہ اچھا ہے۔ پی سی بی کو تینوں فارمیٹ کیلیے ایک کپتان بنانا ہوگا۔ ہم کرکٹ میں ایک لیڈر کو فالو نہیں کر پارہے تو 3 کو کیسے کریں گے۔

متعلقہ عنوان :