عالمی برادری کا پاکستان پر اعتماد کامیاب خارجہ پالیسی کو خراج تحسین پیش کرنے کے متراد ف ہے ، اکبر علی خان

بدھ 6 اپریل 2016 21:01

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سٹی اوکاڑہ کے صدر اور اوکاڑہ میونسپل کمیٹی کے کونسلر اکبر علی خان نے کہاہے کہ عالمی برادری کا پاکستان پر اعتماد کامیاب خارجہ پالیسی کو خراج تحسین پیش کرنے کے متراد ف ہے عالمی بنک بھی پاکستان کی معاشی ترقی کو تسلیم کرنے پر مجبور ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیپالپور روڈ پر کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اکبر علی خان نے کہاکہ ڈکٹیٹر مشرف جیسے دور میں عالمی طاقتیں اس امر پر پریشان تھیں کہ پاکستان کے جوہری ہتھیار انتہا پسندوں کے ہاتھ لگ سکتے ہیں در اصل پاکستان کو غیر ذمہ درار قرار دیا جانا تھا ا ب یہ ہی عالمی ادراے کہ رہے ہیں کہ بھارت کی نسبت پاکستان کے جوہری ہتھیار زیادہ محفوظ ہاتھوں میں ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معیشت پر ایشیائی ترقیاتی بنک نے رپورٹ شائع کی ہے جس میں اعتراف کیا گیا ہے کہ پاکستان کی تیز ترقی کی شرح 4.5فی صد اضافہ ہوا ہے جب کہ یہ صور ت حال برقرار رہی تو ترقی کی شرح میں 4.8فی صد اضافہ دیکھنے کو ملے گا انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے کنٹر ی دائریکٹر ہیرلڈفنگر نے بھی ایشائی بنک کی رپورٹ سے اتفاق کیا ہے انہوں نے کہاکہ اگر دھرنوں ، جلاؤ ، گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور اپنی ہی املاک کو آگ لگنے جیسے عمل سے اجتناب برتا جائے تو پاکستان جلد ہی ایشیاء کامعاشی ٹائیگر بن جائے گا

متعلقہ عنوان :