نواز شریف اپنے وزراء کے بیانات کو جگ ہنسائی سے محظوظ کریں، کوئی وزیرکل کہے گا ک دھرنا مالی پیکج سے ختم کروایا گیا ہے،اشرف خان سوہنا

بدھ 6 اپریل 2016 21:01

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لیبر امور کے مشیر اور سابق صوبائی وزیراشرف خان سوہنا نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے وزراء کے بیانات کو جگ ہنسائی سے محظوظ کریں کوئی وزیرکل کہے گا کہ دھرنا مالی پیکج سے ختم کروایا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اشرف سوہنا نے کہاکہ مسلم لیگ ن وعدہ خلافیوں کی چیمپئن ہے وعد ہ زبانی ہو یا تحریری اسے قبول کرنے اور رد کرنے میں انسان ذہنیت کارفرما ہوتی ہے ماضی اس امر کی شہادت دے گا کہ مسلم لیگ ن اپنے اعلانات ، دعوؤں اور وعدوں کو پس پشت ڈال دیتی ہے اگر اس کا موازنہ کیا جائے تو مسلم لیگ ن کو چیمپیئن قرار دیاجائے گا انہوں نے کہا کہ چودھری نثار علی خان کا خاندانی پس منظر کچھ اس نوعیت کا ہے کہ وہ مسائل کو طاقت سے حل کرنا چاہتے ہیں جب کہ ذہین لوگ مسائل کو مذاکرات سے حل کرتے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسحاق ڈار یا کوئی وزیر یہ بیان داغ دے گا کہ ڈی چوک مالی پیکج کے ذریعے خالی کروایا گیا تھا

متعلقہ عنوان :