پنجاب میں آئل اینڈ گیس اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی بدھ 6 اپریل 2016 20:47

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 اپریل 2016ء) پنجاب میں آئل اینڈ گیس اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں آئل اینڈ گیس اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں صوبے میں تیل اورگیس کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ آئل اینڈ گیس اتھارٹی مکمل طور پرخودمختار ہوگی۔

متعلقہ عنوان :