معاشرتی ناہمواری کے باعث ملک میں ایک ایسی کلاس پیدا کر دی گئی جو بدقسمتی سے اس ملک کے مفید شہری نہیں بن سکے،راؤ محمد ظفر

بدھ 6 اپریل 2016 20:43

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب کے صدر راؤ محمد ظفر نے کہا ہے کہ معاشرتی ناہمواری کے باعث ملک میں ایک ایسی کلاس پیدا کر دی گئی ہے جو بدقسمتی سے اس ملک کے مفید شہری نہیں بن سکے آج کچرے کے ڈھیر سے اپنا رزق تلاش کرنے والے وہ نو نہال جو ڈاکٹر عبدالقدیر بننے کی صلاحیت رکھتے تھے مگر اس معاشرتی ناہمواری اور غیر مساوانہ رویوں کی وجہ سے کچرے کا ڈھیر ان کے مقدر میں لکھ دیا گیا ہے لاکھوں بچے آج بھی تعلیمی اداروں سے دور ہیں اور جب وہ بڑے ہوتے ہیں تو نا ان کے پاس تعلیم ہوتی ہے نا ہنر ہو تا ہے جس کے باعث وہ جرائم کی دینا کو آبا د کرتے ہیں ہم سب کو ملکر اس معاشرتی ناہمواری کو ختم کرنا ہو گا وہ مقامی ہوٹل میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام معذرو بچوں اور مرد وخواتین میں وہیل چیئرز اور بے روز گار نوجوانوں میں بلاسو د قرض حسنہ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ملک میں بلاتفریق رنگ و نسل اور مذہب بے سہارا اور دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے اور آج اس کا دائرہ کار آفات سے بچاؤ ،صحت،تعلیم،کفالت یتامی ،صاف پانی ،روزگار پروگرام اور دیگر سماجی خدمات تک پھیل چکا ہے انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان میں خدمت خلق کی ایک نمایاں تنظیم ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور ہمارا سرمایہ ملک بھر میں پھیلے ہوئے ہزاروں رضاکار ہیں جو نیک نیتی سے بے سہارا اور ضرورت مند لوگوں کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف عمل ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بہاول پور کے صدر ظفر شریف نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن جس طرح نیک نیتی سے اس ملک میں دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہیں وہ جہاں قابل ستائش ہے وہاں قابل تقلید بھی ہیں الخدمت فاؤنڈیشن کے اس طرح کے پروگرامات ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلاتے ہیں اس لیے ہر صاحب ثروت حضرات کو بڑھ چڑھ کردکھی انسانیتکی خدمت می الخدمت فاؤ نڈیشن کا ساتھ دینا چاہیے تقریب سے چیمبر آف کامرس کے نائب صدر راجہ شاہ زیب ،الخدمت فاؤنڈیشن بہاول پور کے چیف پیٹرن و جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر محمد اشرف ، نائب صدر سید مقصود الحسن بخاری ،مرکزی انجمن تاجران کے صدر سید اسرار حسین ،یونیورسٹی چوک تاجران کے صدر میاں احسن جمیل ، منصور باجوہ ،سابق ممبر ضلع کونسل نصیر احمد ناصر،سعید احمد جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری نصراللہ ناصر نے بھی خطاب کیا آخر میں 35 معذور بچوں اور مرد و خواتینمیں وہیل چیئرز اور 11 بے روزگار افراد میں قرض حسنہ کے چیک تقسیم کیے گئے

متعلقہ عنوان :