کراچی، انشورنس کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنے کیلئے فورتھ انشورنس ڈے کے سلسلے میں سرگرمیاں جاری
اسپورٹس ایونٹ، یونیورسٹیوں میں واک فورس کیلئے روڈ شو اور ای انشورنس اینڈ بگ ڈیٹا کے موضوع پر ایلوکوشن کانٹیسٹ کا انعقاد
بدھ 6 اپریل 2016 20:43
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) ملک میں انشورنس کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنے کیلئے انشورس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام فورتھ انشورنس ڈے کے سلسلے میں مختلف سرگرمیاں جاری ہیں۔ اسپورٹس ایونٹ، یونیورسٹیوں میں واک فورس کیلئے روڈ شو اور ای انشورنس اینڈ بگ ڈیٹا کے موضوع پر ایلوکوشن کانٹیسٹ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں انشورنس کمپنیوں کے ایمپلائز نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین طاہر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقابلے کا رجحان آگے بڑھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ فیلڈ ورکرز محنت، دیانت، لگن اور جستجو سے کام کریں ، کامیابی یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور جدید ٹیکنالوجی کا ہے جس میں آگے بڑھنے کیلئے کمپٹیشن بہت زیادہ ہے۔(جاری ہے)
سیکریٹری جنرل این اے عثمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشورنس انڈسٹری میں ترقی کے بے شمار مواقع ہیں تاہم حکومت کو چاہئے کہ نئی جنریشن کو فیلڈ میں لانے کیلئے انڈسٹری کو ریلیف اور سہولتیں فراہم کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں افراد انشورنس سے وابستہ ہیں۔ جلیس اے صدیقی، زہرہ نقوی، اظفر ارشد نے ججز کے فرائض انجام دیئے۔ بعدازاں پہلا انعام سعد اللہ خان جوبلی جنرل انشورنس، دوسرا انعام نادیہ بختیار ای ایف یو انشورنس اور تیسرا انعام مسز زہرا حسن پریمیئر انشورنس کو دیا گیا۔مقابلہ جیتنے والے ونرز نے کانٹیسٹ کو خوش آئند امر قرار دیتے ہوئے مقابلوں کو تسلسل کے ساتھ انعقاد یقینی بنانے پر زور دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.