خیر پور، مختلف واقعات میں تین افراد ہلاک

بدھ 6 اپریل 2016 20:40

خیر پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) مختلف واقعات میں تین افراد ہلاک ہوگئے گمبٹ میں دوگروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ماراگیا اگڑاروڈپرگدھاگاڑی اورموٹرسائیکل کے تصادم میں خاتون جاں بحق ہوگیا سوغوویروپر 6سالہ بچہ نہرمیں ڈوب کرجاں بحق،تفصیلات کے مطابق گمبٹ کے تھانے لانڈہیون کی حدودمیں دوگروپوں میں تصادم ہوگیا،دوطرف فائرنگ کے تبادلے میں بادل جتوئی ماراگیا،تاحال فائرنگ کاسلسلہ جاری تھا،مزید خونریزی روکنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کامحاصرہ کرلیا ہے،اگڑاروڈپرگدھاگاڑی اورتیزرفتارموٹرسائیکل میں ٹکرکے نتیجے میں30سالہ خاتون فہمیدہ زوجہ غلام بنی ہلاک ہوگئی جس کی نعش گمبٹ اسپتال پہنچادی گئی،ادھرسوغوویروکے علاقے پرتوواہن میں 6سالہ بچہ ارباب مہرپیرپھسلنے سے نہرمیں جاگرا اورڈوب کرجاں بحق ہوگیا نعش کی تلاش جاری ہے

متعلقہ عنوان :