ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ نے سٹیج ڈرامہ پروڈیوسروں کو کنگال کردیا

، ڈرامہ ہالوں میں شائقین کی تعدان انتہائی مایوس کن رہی جس کی وجہ سے فنانسروں کو لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ،ڈرامہ فنانسر نے فنکاروں کو معاوضہ دینے سے انکار کر دیا

بدھ 6 اپریل 2016 20:34

ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ نے سٹیج ڈرامہ پروڈیوسروں کو کنگال کردیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) آئی سی سی ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ نے پاکستان کی تھیٹر انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسروں اور فنانسروں کو کنگال کر دیا ، ڈرامہ ہالوں میں شائقین کی تعدان انتہائی مایوس کن رہی جس کی وجہ سے فنانسروں کو لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ،ڈرامہ فنانسر نے فنکاروں کو معاوضہ دینے سے انکار کر دیا ، ماحول کشیدہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے ایک ڈرامہ ہال کے ٹھیکیدار نے ڈراموں میں نقصان ہونے پر فنکاروں کے معاوضے دبا لیے ہیں جو ابھی تک ادا نہیں کیے گئے۔ تھیٹر کے معروف پروڈیوسروں ملک طارق ، علی رضا ، قیصر ثناء اللہ خان ، سراج خان ، خان اعظم اور صابر علی گاگا نے اس صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پروڈیوسر زندہ ہیں تو فنکار زندہ ہیں ، حالیہ کرکٹ میچوں نے ہماری کمر توڑ کر رکھ دی ہے ،حکومت سے درخواست ہے کہ ایکسائز کی مد میں مزید کمی کی جائے تاکہ نقصان کو کچھ کم کیا جا سکے اور اس کے ساتھ دم توڑتی تھیٹر انڈسٹری کو بچایا جا سکے۔