وکلاء کیلئے مختص رہائشی پلاٹس میں اضافے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی

بدھ 6 اپریل 2016 20:23

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکلاء کیلئے مختص کئے گئے رہائشی پلاٹس میں اضافے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔ بدھ کو عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

وکلاء کی جانب سے ایڈووکیٹ رئیس عبدالواحد عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ سرکاری ملازمین کی طرح وکلاء برادری کو بھی مراعات دی جائیں۔ آئین پاکستان میں کسی مخصوص طبقے کو مراعات دینے کا نہیں لکھا گیا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں رہنے والے ہر شہری کو بنیادی سہولیات فراہم کرے۔ عدالت نے حتمی دلائل کے لئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :