سپریم کورٹ میں اردو کو سرکاری زبان قرار دینے سے متعلق کیس کی سماعت ٗ ملیحہ لودھی کے خلاف درخواست خارج ٗ حکومت سے جواب طلب

بدھ 6 اپریل 2016 20:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) سپریم کورٹ میں اردو کو سرکاری زبان قرار دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے دور ان اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی کے خلاف درخواست خارج کرتے ہوئے حکومت سے جواب طلب کر لیا گیا۔بدھ کو جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اردو زبان کو سرکاری زبان قرار دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی کے خلاف درخواست خارج کر دی۔ درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ کوکب اقبال نے عدالت کو بتایا کہ ملیحہ لودھی نے اردو کی بجائے انگریزی میں تقریر کی تھی۔ عدالت نے اردو کو سرکاری زبان قرار دینے کے عدالتی فیصلے پر عمدرآمد سے متعلق حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کے خلاف درخواست خارج کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :