نجکاری کمیشن نے پاکستان سٹیل مل کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 858 ملین روپے کی منظوری کیلئے سمری ارسال کر دی

بدھ 6 اپریل 2016 20:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) نجکاری کمیشن نے پاکستان سٹیل مل کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 858 ملین روپے کی منظوری کیلئے سمری ارسال کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق نجکاری کمیشن نے ای سی سی کے 29 جنوری کے فیصلہ کی روشنی میں یہ اقدام اٹھایا جس میں ای سی سی نے پاکستان سٹیل مل انتظامیہ کو ملازمین کی تنخواہوں کے بل کا تفصیلی جائزہ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔ چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر نے پاکستان سٹیل مل کی انتظامیہ کی جانب سے تنخواہی جاری کرنے سے متعلق سفارشات کی توثیق کی ہے اور کہا ہے کہ ملازمین کے مسائل کو حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔