حالیہ طوفانی بارشوں سے صوبے کے مختلف اضلاع میں ہونیوالی نقصانات کی رپورٹ جاری

حالیہ بارشوں کے باعث چھتیں منہدم ہونے سے صوبے کے مختلف علاقوں میں 64افراد جاں بحق جبکہ 55 افراد زخمی ہوئے بارشوں سے 233 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے اور 910 کو جزوی طور پر نقصان پہنچی

بدھ 6 اپریل 2016 20:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) پی ڈی ایم اے نے حالیہ طوفانی بارشوں سے صوبے کے مختلف اضلاع میں ہونیوالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث چھتیں منہدم ہونے سے صوبے کے مختلف علاقوں میں 64افراد جاں بحق جبکہ 55 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ بارشوں سے 233 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے اور 910 کو جزوی طور پر نقصان پہنچی،پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں سے خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں، چھتیں منہدم ہونے اور دیگر حادثات سے 64 افراد جاں بحق جبکہ 55 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ بارشوں سے 233 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے اور 910 کو جزوی طور پر نقصان پہنچا رپورٹ کے مطابق شانگلہ میں17کوہستان 14سوات13بونیر 2 اپر دیر 6جبکہ ملاکنڈ، مانسہرہ اور مردان میں ایک ایک شخص جاں بحق ہواترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے کوہستان کے لئے ایک کروڑ جبکہ دیر اپر کے لئے 50 لاکھ کی اضافی ریلیف فنڈز جاری کر دیئے۔

مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویڑن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پی ڈی ایم اے ریلیف فنڈز سے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :