پی ایس 115کے عوام’’ بلے‘‘ کے نشان پر مہر لگا کر تحریک انصاف کے نمائندوں کو کامیاب کروائیں ،عمران اسماعیل
بدھ 6 اپریل 2016 20:01
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما عمرا ن اسماعیل نے کہا ہے کہ 7اپریل کو پی ایس 115کے عوام’’ بلے‘‘ کے نشان پر مہر لگا کر تحریک انصاف کے نمائندوں کو کامیاب کروائیں ۔شہر کراچی سے خوف اور دہشت کی سیاست کا خاتمہ تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے ۔ الیکشن کے روز عوام گھروں سے نکل کر اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے تحریک انصاف کے انتخابی نشان بلے پر مہر لگا کر ترقی یافتہ پاکستان کی جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں گے ۔
حلقے میں خواتین اور نوجوانوں کا ووٹ تحریک انصاف کی جیت میں کلیدی کردار ادا کرے گا ۔ یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز تحریک انصاف کی جانب سے حلقہ پی ایس 115کے مختلف علاقوں میں نکالی جانی والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔(جاری ہے)
اس موقع پر ان کے ہمراہ تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی، سابق سینیٹر ہمایوں مندوخیل، امیداور حلقہ پی ایس 115امجد آصف جاہ ، بلال غفار، ارسلان گھمن، طحہٰ شیخ اور دیگر بھی موجود تھے ۔
عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ ماضی میں ایک مخصوص گروہ نے حلقے کے عوام کی ووٹ کے جمہوری حق کو ہمیشہ یر غمال بنا رکھا لیکن پہلی بار تحریک انصاف خوف اور دہشت کی سیا ست کے خاتمے کے لئے عملی جدوجہد کر رہی ہے۔ انشاء اﷲ وہ دن دور نہیں کہ حلقے کے عوام بلا خوف و خطر اپنی زندگی گزاریں گے اور آئندہ اس حلقے میں کسی کے بھی حقوق کو پامال نہیں ہونے دیں گے۔ اہلیان کراچی شہر کے امن کی خاطر و تبدیلی کے سفر میں تحریک انصاف کے جھنڈے تلے متحد ہو رہے ہیں۔تحریک انصاف نفرت ، تعصب ، فرقہ واریت اور مسلک سے بالا تر ہو کر پاکستانیت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور لسانیت کی سیاست کرنے والوں نے پاکستان کے معاشی حب شہر کراچی کو ترقی کے بجائے زوال کی طرف دھکیل دیا ہے۔ تحریک انصاف شہر کراچی کی ایک بار پھر امن ، سکون اور بھائی چارگی کی فضا کو قائم کرنا چاہتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر سالانہ رپورٹ جاری کر دی
-
ایرانی میزائلوں نے کس طرح اسرائیلی کثیر الجہتی، مربوط خودکار فضائی دفاعی نظام کے حصار کو کیسے توڑا؟ حملہ کتنا کامیاب رہا سیٹلائٹ تصاویر سے جائزہ
-
ٹک ٹاک کی نئی ایپ پر یورپی یونین کا کمپنی کو الٹی میٹم
-
شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کی ناک اور کان کاٹ دیئے
-
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل بھی نکالناہو گا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر
-
بشریٰ بی بی کی تشویشناک حد تک بگڑتی صحت سنجیدگی کی متقاضی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
اٹک ،پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل کروا دیا،ملزم گرفتار
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.