مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم14افراد جاں بحق38 زخمی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 6 اپریل 2016 19:49

میانوالی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 06 اپریل۔2015ء) ایم ایم روڈ پر ہرنولی موڑ کے قریب مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم14افراد جاں بحق38 زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ حادثہ میانوالی ایم ایم روڈ ہرنولی موڑ کے قریب چک نمبر19یم ایل کے مقام پر تیز رفتار مسافر بس کے ٹرالر سے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا۔ مسافر بس لیہ سے میانوالی کی جانب جارہی تھی کہ سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس میں14افراد جاں بحق جبکہ 38 زخمی ہوگئے۔جاں بحق افراد میں 3خواتین اور2بچے شامل ہیں۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ زخمیوں کو میانوالی ڈی ایچ کیو اور حافظ والا ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :