ای انشورنس کے موضوع پر مقابلہ ، کیش انعامات دیئے گئے

بدھ 6 اپریل 2016 19:38

کراچی ۔ 6 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء) ملک میں انشورنس کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنے کیلئے انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام فورتھ انشورنس ڈے کے سلسلے میں مختلف سرگرمیاں جاری ہیں۔ اسپورٹس ایونٹ، یونیورسٹیوں میں واک فورس کیلئے روڈ شو اور ای انشورنس اینڈ بگ ڈیٹا کے موضوع پر ایلوکیشن کانٹیسٹ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں انشورنس کمپنیوں کے ایمپلائز نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر انشورنس ایسوی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین طاہر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقابلے کا رحجان آگے بڑھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ فیلڈ ورکرز محنت، دیانت، لگن اور جستجو سے کام کریں، کامیابی یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور جدید ٹیکنالوجی کا ہے جس میں آگے بڑھنے کیلئے مسابقت بہت زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

سیکریٹری جنرل این اے عثمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشورنس انڈسٹری میں ترقی کے بے شمار مواقع ہیں تاہم حکومت کو چاہئے کہ نئی جنریشن کو فیلڈ میں لانے کیلئے انڈسٹری کو ریلیف اور سہولتیں فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں افراد انشورنس سے وابستہ ہیں۔ جلیس اے صدیقی، زہرہ نقوی، اضفر ارشد نے ججز کے فرائض انجام دیئے۔ بعد ازاں پہلا انعام سعد اللہ خان جوبلی جنرل انشورنس، دوسرا انعام نادیہ بختیار ای ایف یو انشورنس اور تیسرا انعام مسز زہرا حسن پریمیئر انشورنس کو دیا گیا۔ مقابلہ جیتنے والے ونرز نے کانٹیسٹ کو خوش آئند امر قرار دیتے ہوئے مقابلوں کو تسلسل کے ساتھ انعقاد یقینی بنانے پر زور دیا۔