ایم ایم روڈ پر ہرنولی موڑ کے قریب مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 20افراد جاں بحق اور38افراد زخمی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 6 اپریل 2016 19:28

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 اپریل۔2016ء) ایم ایم روڈ پر ہرنولی موڑ کے قریب مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 20افراد جاں بحق اور38افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ میانوالی ایم ایم روڈ ہرنولی موڑ کے قریب چک نمبر19یم ایل کے مقام پر تیز رفتار مسافر بس کے ٹرالر سے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا ۔ مسافر بس لیہ سے میانوالی کی جانب جارہی تھی کہ سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس میں20افراد جاں بحق جبکہ 38 زخمی ہوگئے۔جاں بحق افراد میں 3خواتین اور2بچے شامل ہیں۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ زخمیوں کو میانوالی ڈی ایچ کیو اور حافظ والا ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :