قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا پنجاب میں دہشتگردوں اور فراریوں کیخلاف آپریشن جاری ہے: آئی ایس پی آر

muhammad ali محمد علی بدھ 6 اپریل 2016 19:21

قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا پنجاب میں دہشتگردوں اور فراریوں کیخلاف ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 اپریل 2016ء) آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا پنجاب میں دہشتگردوں اور فراریوں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا دہشتگردوں اور فراریوں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ کارروائیاں پاکستان آرمی کی مدد سے رینجرز، پولیس اور سی ٹی ڈی کررہی ہیں. پنجاب میں 9 روز میں 1 ہزار423 سرچ آپریشن کیے گئے۔ کارروائیوں کے دوران 887 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ جبکہ کارروائیوں کےدوران 50 ہزار مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ سرچ آپریشن سانحہ گلشن اقبال پارک کے بعد کیے گئے۔