پشاور میں چوہوں کے انسداد کیلئے شروع کی گئی کارروائیوں میں 6 دن کے دوران 1100 چوہے مار دیئے گئے

بدھ 6 اپریل 2016 19:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں چوہوں کے انسداد کیلئے شروع کی گئی کارروائیوں میں 6 دن کے دوران 1100 چوہے مار دیئے گئے۔صوبائی دارالحکومت کے بلدیاتی ادارے واٹر سپلائی اینڈ سینیٹیشن پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) نے شہر کے مختلف علاقوں میں چوہے مارنے کی کارروائیاں کیں۔ڈبلیو ایس ایس پی کے زونل انچارج صلاح الدین کے مطابق قصہ خوانی، سبزی منڈی، نمک منڈی، بشیر آباد، سعید آباد، بڈھنی پل، باچا خان چوک، کوہاٹی، گڑ منڈی، پیپل منڈی،کباڑی بازار اورشاہی کٹھہ سمیت دیگر علاقوں میں چوہے مارنے کا آپریشن کیا گیا۔

زونل انچارج صلاح الدین نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر چوہے مار ادویات 500 ڈبل روٹیوں اور 50 کلو ٹماٹر میں شامل کرکے مختلف علاقوں میں رکھے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ صبح اور شام کے اوقات میں عملہ مردہ چوہے جمع کرکے اس کو دفن کر رہا ہے تاکہ مزید نقصانات نہ ہوں ٗچوہے مار مہم کے دوران 10 ٗ10 افراد پر مشتمل 4 ٹیمیں کام کر رہی ہیں ٗہر ٹیم مختلف علاقے میں تعینات ہے ٗجب ان سے چوہے مارنے پر 30 روپے انعام دیئے جانے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ڈبلیو ایس ایس پی کے زونل انچارج صلاح الدین نے بتایا کہ چوہے مارنے کے حوالے سے لوگوں کی جانب سے دعوے تو کیے جا رہے ہیں تاہم رقم کی تقسیم نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :