ایف آئی اے نے سرفراز مرچنٹ کے فراہم کردہ ثبوت اور شواہد پر قائد ایم کیو ایم اور محمد انور کیخلاف چارج شیٹ تیار کر لی
دونوں افراد کیخلاف چارج شیٹ جلد وزیر داخلہ کو پیش کر دی جائے گی ٗ نجی ٹی و ی
بدھ 6 اپریل 2016 19:15
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سرفراز مرچنٹ کے فراہم کردہ ثبوت اور شواہد پر قائد ایم کیو ایم اور سینئر رہنما محمد انور کیخلاف چارج شیٹ تیار کر لی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق دونوں افراد کیخلاف چارج شیٹ جلد وزیر داخلہ کو پیش کر دی جائے گی ۔
(جاری ہے)
ایف آئی اے ذرائع نے بتایاکہ ایم کیو ایم کے قائد اور رہنماء محمد انور کیخلاف سرفراز مرچنٹ کے فراہم کردہ ثبوت ، شواہد پر دونوں افراد کیخلاف چارج شیٹ تیار کی گئی جس میں منی لانڈرنگ ٗراء سے تعلقات اور پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے کے الزامات شامل ہیں ۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈی جی ایف آئی اے چارج شیٹ اور سرفراز مرچنٹ کے دورہ پاکستان سے متعلق رپورٹ جلد وزیر داخلہ چودھری نثار کو پیش کریں گے ۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سرفراز مرچنٹ نے آئندہ بھی پاکستان آنے اور شواہد کی فراہمی سے متعلق مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.