امریکی سفارتکار کی دونوں ملکوں کے فنکاروں کے درمیان دیرپا اشتراک کار میں معاونت کی پیشکش

پاکستان کے صف اول کے موسیقاروں کودنیا کے بڑے میوزک فیسٹیولز میں شرکت کیلئے تعاون کیا فراہم کیا ، مستقبل میں معاونت کیلئے تیار ہیں ٗبیان

بدھ 6 اپریل 2016 19:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) پاکستان میں تعینات امریکی سفارتکار جیفری سیکسٹن نے دونوں ملکوں کے فنکاروں کے درمیان دیرپا اشتراک کار میں معاونت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے صف اول کے موسیقاروں کودنیا کے بڑے میوزک فیسٹیولز میں شرکت کیلئے تعاون کیا فراہم کیا ، مستقبل میں معاونت کیلئے تیار ہیں۔

بدھ کو جاری بیان کے مطابق امریکی سفارتخانہ کے افسر برائے شعبہ امور عامہ جیفری سیکسٹن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے چار میوزک بینڈز کوگزشتہ ہفتے ہوسٹن ٹیکساس میں ہونے والے 2016 ساؤتھ بائی ساؤتھ ویسٹ(ایس ایکس ایس ڈبلیو) موسیقی میلہ میں اپنے فن کا کامیاب مظاہرہ کرنے پر مبارک باد دی ٗامریکی سفارتخانہ نے فاؤنڈیشن آف آرٹس ،کلچر اینڈ ایجوکیشن کے تعاون سے مسلسل دوسرے سال، پاکستانی میوزک گروپس کی اس میوزک فیسٹول میں شرکت کے لیے مالی اعانت کی تاکہ امریکی اور پاکستانی موسیقی سے منسلک افراد کے درمیان تعلقات کو فروغ دیا جا سکے۔

(جاری ہے)

سندھی فنکار مائی نیمانی، لوک فنکار واحد الن فقیر، قوالی گروپ عمران عزیز میاں قوال اور لاہور کے راک میوزیکل بینڈ اوورلوڈنے اس سال منعقدہونے والے فیسٹیول میں شرکت کی۔آسٹن میں ان بینڈز نے ڈریسکل میں منعقد ہونے والے دوسرے پاکستان میوزک شوکیس میں پاکستان کے راک اور لوک موسیقی کا مظاہرہ کیا۔پاکستانی بینڈز نے موسیقی کے دوسرے منتظمین کے ساتھ ملاقاتوں کے علاوہ ایک میوزک ٹیک میٹ اپ میں بھی شرکت کی جبکہ ہیوسٹن میں مختلف مقامات پر اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا۔ہیوسٹن کے میئر سٹیو ایڈلر موسیقی کے میلے میں پاکستانی میوزک سے بہت متاثر ہوئے اور انہوں نے 14مارچ2016کو پاکستانی موسیقی کا دن قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :