جے یو آئی جیکب آباد کے امیر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا

بدھ 6 اپریل 2016 19:00

جیکب آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) جے یو آئی جیکب آباد کے امیر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام تعلقہ جیکب آباد کے امیر مولانا عبدالجبار رند پر جھوٹا مقدمہ درج کرنے کے خلاف جمعیت طلبہ اسلام کی جانب سے ایک احتجاجی جلوس تاج محمود امروٹی، محمد موسیٰ مہر، مولانا ثناء اﷲ بروہی، عبداﷲ رند، ندیم پہنور اور دیگر کی قیادت میں نکالا گیا، مظاہرین نے جلوس نکال کر شہر میں مارچ کیا اور جھوٹے مقدمہ درج کرنے کے خلاف نعریبازی کی، مظاہرین نے ڈی سی چوک پر دھرنا دیکر ٹریفک معطل کردی ، اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی کے امیر مولانا عبدالجبار رند پر سول لائن تھانہ پرجھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے جو کہ قابل مذمت ہے، انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کے غنڈوں نے پہلے مولانا عبدالجبار رند کے گھر پر حملہ کیا اور پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بجائے جے یو آئی کے امیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جو کہ پولیس کی نااہلی کا منہ بولتا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقدمہ ختم کیا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :