با چا خان یونیورسٹی چارسدہ میں دور رزہ فن فیئر اینڈ سائنس میلہ کا انعقاد

بدھ 6 اپریل 2016 18:58

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء ) با چا خان یونیورسٹی چارسدہ میں دور رزہ فن فیئر اینڈ سائنس میلہ کا انعقاد کیا گیا ۔میلہ کا افتتاح وائس چانسلر فضل رحیم مروت نے کا ٹ کر کیا اور منتظمین کیلئے ایک لاکھ روپے کا چیک بھی دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق باچا خان یونیو رسٹی میں دو روزہ فن فیئراینڈ سائنس کا انعقاد کیا گیا میلہ کا افتتا ح باچا خا ن یونیورسٹی کے وائس چانسلر فضل رحیم مروت نے فیتہ کاٹ کر کیا ۔

میلے میں یونیورسٹی کے طلباء ،پروفیسرز اور دیگر سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ میلہ میں یونیورسٹی کے طلباء نے مختلف اشیاء کے سٹالز لگائیں تھے جن میں چارسدہ کے روایتی چپل ،کھدڑ کپڑا ،کھانے پینے کے اشیاء میں گنے اور اسٹرابری کی جو س کے سٹالز شامل تھے جنکے کھانے پینے سے شرکاء لطف اندوز ہوئے ۔یہ ایگزبشن دو روز تک جاری رہیگا ۔

متعلقہ عنوان :