چیچہ وطنی، پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران قومی شاہراہ بلاک کرنے پر55افراد کیخلاف مقدمہ درج

بدھ 6 اپریل 2016 18:58

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران قومی شاہراہ بلاک کرنے پر55افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

کسووال پولیس کے مطابق ایک کنسٹرکشن کمپنی کے مزدوروں محمدرمضان،انتظار، محرم، صابر ،منظور،ندیم ،سلیم،نواز اور شہباز وغیرہ نے اقبال نگر میں تلمبہ پولیس کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ٹریکٹر اورپانی والا ٹینک کھڑا کرکے قومی شاہراہ بلاک کردی جس سے دونوں اطراف کی ٹریفک معطل ہوگئی اور عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،مظاہرین گاؤں124،سیون ای آر کی ہمدانہ برادری سے تصادم میں تلمبہ پولیس سے انصاف نہ ملنے پر احتجاج کررہے تھے،پولیس نے 55سے زائد مظاہرین کیخلاف ضابطہ فوجداری کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا تاہم کوئی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :