صفائی ستھرائی ،کچرے کی منتقلی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کارلایا جائے،ایڈمنسٹریٹربلدیہ غربی

بدھ 6 اپریل 2016 18:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) ایڈمنسٹر یٹر بلدیہ غربی اشفاق احمد ملاح نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی میں جاری صفائی ستھرائی ،کچرے کی منتقلی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کارلایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سائٹ زون میں کچرے کی منتقلی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کچرے کی منتقلی کیلئے تمام تر دستیاب ہلکی وبھاری مشینری کی موجودگی کویقینی بنانے کے ساتھ ساتھ تمام یونین کونسلوں میں عملے کی سو فیصد حاضری یقینی بنائی جائے بلدیہ غربی کی حدود میں موجود مساجد ،امام بارگاہوں ،اسکول و کالجز ،مارکیٹوں اور ہسپتالوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور چونے و جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے جبکہ ندی نالوں کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیئے جائیں اس موقع پر موجود بلدیاتی افسران نے جاری صفائی ستھرائی کے حوالہ سے کیئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اورنگی ،بلدیہ ،سائٹ اور کیماڑی زون میں صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کیلئے چاروں زونوں میں دستیاب ہلکی وبھاری مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جارہا ہے وسائل کی کمی کے باوجود بلدیہ غربی کی حدود میں موجود ندی نالوں کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے افسران وعملہ رات دن جدوجہد میں مصروف عمل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :