ہیٹ اسٹروک سے نبرد آزما ہونے کے لئے شجر کاری اہم کردار ادا کریگی، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی

بدھ 6 اپریل 2016 18:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اﷲ شیخ نے کہاہے کہ شجر کاری کافروغ وقت کی ضرورت ہے، جس کے لئے دستیاب جگہوں کا استعمال کیا جارہا ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ ضلع شرقی کی تمام شاہراہوں کو سر سبز کر دیا جائے تاکہ ٹریفک سے نکلنے والی مضر صحت دھویں کے بد اثرات اور آلودگی کو کم کیا جا سکے جبکہ ہیٹ اسٹروک کے موقع پر زیادہ سے زیادہ ہریالی ہی اس کا بہترین سد باب ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے،سینئر ڈائریکٹراقبال احمدڈائریکٹرسالڈ ویسٹ جاوید کلوڑ اور ڈپٹی ڈائریکٹرپارکس اقبال شیخ کے ہمراہ کراچی ایڈمن سوسائٹی میں سینٹر ل آئی لینڈ پر شجر کاری مہم کا آغازکرتے ہوئے کیاانھوں نے مزید کہا کہ ضلع شرقی کی مرکزی شاہراہوں پر موجود گرین بیلٹس و سینٹرل آئی لینڈ پر زیادہ سے زیادہ شجر کاری کر کے یہ کام بخوبی کیا جا سکتا ہے ضلع شرقی کی حدود میں موجود گرین بیلٹس اور سینٹرل آئی لینڈ زکوہریالی کے فروغ کے لئے بھر پور طریقے سے استعمال میں لایاجارہا ہے ایسی جگہوں پر جہاں شجر کاری ہو سکتی ہے شجر کاری کی جا رہی ہے کیونکہ موسمی تغیرات سے نمٹنے کے لئے درختوں کی زیادہ سے زیادہ افزائش بے حد ضروری امرہے جس کے لئے بلدیہ شرقی اپنا بھر پور کردار ادا کریگا اس موقع پر CPLC کراچی ایڈمن سوسائٹی کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :