لاڑکانہ شہر کے اندر قائم نجی اسکولوں میں مہنگے فیس کی وصولی ناسور بن چکی ہے ،نیاز حسین ابڑو

بدھ 6 اپریل 2016 18:21

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) لاڑکانہ شہری اتحاد کے رہنماؤں صدر نیاز حسین ابڑو اور دیگر نے شہر میں قائم نجی اسکولوں کی جانب سے مہنگے فیس کی وصولی کے خلاف جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شہر کے اندر قائم نجی اسکولوں میں مہنگے فیس کی وصولی ناسور بن چکا ہے اور عوام کو ایسے ناجائز فیس کی وصولی قبول نہیں جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نجی اسکولوں کی جانب سے غلط پالیسیاں مرتب کرکے عوام کو پریشان کیا جارہا ہے جس عمل کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے صوبائی وزیر تعلیم سمیت دیگر بالا حکام سے اپیل کی کہ فیسوں پر کنٹرول کرنے کے لیے مانیٹرنگ سسٹم تشکیل دے کر چیک اینڈ بئلنس کو یقینی بنایا جائے۔