بختاور بھٹو زرداری کا چانڈکا میڈیکل ہسپتال کا دورہ

بدھ 6 اپریل 2016 18:17

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری اچانک لاڑکانہ شہر پہنچے جہاں پر انہوں نے چانڈکا میڈیکل ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا جبکہ انہوں نے اپنی بہن آصفہ بھٹو کے نام پر منسوب تعلیمی ادارے بی بی آصفہ ڈینٹل کالج، زیبسٹ کالج اور گرلس کالج کا بھی دورہ کیا جہاں پر انہوں نے متعلقہ افسران سے مختلف شعبوں کے متعلق آگاہی لی۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال، شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائیس چانسلر پروفیسر غلام اصغر چنہ اور دیگر پارٹی رہنما ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران بختاور بھٹو زرداری اپنی موبائل سے سیلفیاں بھی بناتی رہی۔ بختاور بھٹو زرداری کے لاڑکانہ آمد کے موقعہ پر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کرتے ہوئے بھاری تعداد میں مرد و خواتین پولیس اہلکاروں سمیت کمانڈوز کو تعینات کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :