پاکستان دورہ آسٹریلیا میں ڈے ،نائٹ ٹیسٹ کھیلے گا

بدھ 6 اپریل 2016 18:15

پاکستان دورہ آسٹریلیا میں ڈے ،نائٹ ٹیسٹ کھیلے گا

پرتھ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6اپریل 2016ء ) آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے 2016-17ء کے لیے کرکٹ پلان تشکیل دے دیا ہے ، پاکستان اپنے دورے میں ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلے گا ۔ دونوں ٹیموں کے مابین ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ گابا ، برسبین میں کھیلا جائے گا جس کے لیے پنک بال استعمال ہوگی ۔