شہر کے مختلف علاقوں میں ون ویلنگ کیخلاف پمفلٹ تقسیم

عوام میں ٹریفک قوانین بارے پابندی کا شعور اجاگر کرنے کیلئے ہمیں مل جل کر کوشش کرنا ہوگی‘طیب حفیظ چیمہ

بدھ 6 اپریل 2016 18:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ ون ویلنگ ایک جان لیوا کھیل ہے جو نہ صرف اپنی جان سے کھیلنا ہے بلکہ دوسروں کی جان بھی خطرے میں ڈالنا ہے، محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی اور شہریوں میں ٹریفک قوانین بارے آگاہی کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں اٹلس کے تعاون سے پمفلٹ تقسیم کیئے گئے۔

پمفلٹ تقسیم کرنے کا مقصد شہریوں کو ون ویلنگ کے نقصانات بارے ایجوکیٹ کرناہے تاکہ موٹر سائیکل سوار اپنی زندگی کے ساتھ ساتھ دوسرے شہریوں کی زندگی سے نہ کھیلیں۔ چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے شرکاء کو روڈ سیفٹی ،ٹریفک آگاہی بارے لیکچر بھی دیا اس موقع پر اٹلس ہنڈا کے نیشنل سیفٹی مینجر تسلیم شجاع ،پولیس افسران ،مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ شخصیات اور اخبار نویس بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے روڈ سیفٹی اینڈ ٹریفک آگاہی کیمپ کا سلسلہ جاری ہے جہاں لوگوں کو ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ بھی کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں ٹریفک کی پابندی بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنا ہو گی،اس کیلئے عوام کا تعاون بھی بے حد ضروری ہے۔ طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ دوران سفرحفا ظتی تدابیر اختیارکرنے سے حادثات کی شرح میں واضح کمی آجاتی ہے ،ہمیں دوسروں کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی کی حفاظت کیلئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :