پاناما لیکس ، جے سالک نے سوموٹو ایکشن کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا

بدھ 6 اپریل 2016 18:10

پاناما لیکس ، جے سالک نے سوموٹو ایکشن کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان کو ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) کنونئیر ورلڈ مینارٹیز الائینس جے سالک نے پاناما لیکس کی جانب سے پاکستان کی اہم شخصیات کے خلاف انکشافات کے حوالے سے سوموٹو ایکشن کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر انور ظہیر جمالی کو خط لکھ دیا ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ میں آپ کی توجہ سوموٹو ایکشن کے لئے حال ہی میں پاناما لیکس کی جانب سے کیے جانے والے اہم انکشافات کی جانب مبذول کروانا چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)

آپ کے علم میں ہوگا کہ حال ہی میں پاناما لیکس کی جانب سے پاکستان میں موجود بہت سے لوگوں کے خلاف اہم انکشافات کئے گئے ہیں جس سے ملک میں شکوک و شبہات کی فضاء قائم ہو گئی ہے۔ وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف نے اس حوالے سے ایک کمیشن کی تشکیل کا بھی حکم دیا ہے جس پر میڈیا اور سوشل میڈیا کی جانب سے عدم اطمینان کا ا ظہار کیا گیا ہے ۔ گزارش یہ ہے کہ کمیشن بنانے کی بجائے آپ اس ایشو پر ازخود نوٹس لیں تاکہ سارا سچ عوام کے سامنے کھل کر آجائے اور کسی کو کوئی شک و شبہ نہ رہے کیوں کہ یہ ایک اہم قومی مسئلہ ہے۔