ڈی سی او قصور کی ہدایت پر پتوکی میں ڈینگی کیخلاف عوامی شعور کی بیداری کیلئے واک ،سیمینار کا انعقاد

بدھ 6 اپریل 2016 17:32

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) ڈی سی او قصور کی ہدایت پر پتوکی میں ڈینگی کے خلاف عوامی شعور کی بیداری کیلئے واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی او قصور سلیمان غنی کی ہدایت پر تحصیل کونسل پتوکی میں ڈینگی کے خلاف عوامی شعور کی بیداری کیلئے سیمینار ہوا ۔

سیمینار کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر پتوکی محمد نواز گوندل نے کی ۔

(جاری ہے)

سیمینار سے ڈپٹی ڈی ایچ او تحصیل پتوکی ڈاکٹر اے جی ساجد، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پتوکی کے ایم ایس ڈاکٹر اکرم ریحان ، پریس کلب پتوکی کے چیرمین تنویر اسلم خاں، ٹی او آر ، ٹی ایم اے پتوکی تنویر اقبال بلوچ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر واک بھی ہوئی جو مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی تحصیل کچہری پتوکی پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ۔واک میں چوہدری اظہر محمود ، محکمہ ماحولیات، محکمہ صحت ، محکمہ سماجی بہبود، ریجنل یونین آف جرنلٹس تحصیل پتوکی کے جنرل سیکرٹری شیخ احسن سلیم سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :