مسیحی ملازمین سمیت تمام محنت کشوں کے جائز مسائل حل کرینگے ،معروف افضل

قومی اداروں کو نہ توڑا جائے ،ملازمین کی مراعات کا قانونی تحفظ چاہتے ہیں ،چوہدری محمد یاسین سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ سی بی اے کمیٹی کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب سے مقررین کا خطاب

بدھ 6 اپریل 2016 17:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) سی ڈی اے مزدور یونین سی بی اے کمیٹی سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل ،ممبر ایڈمن عامر احمد علی ،قائد مزدور چوہدری محمد یٰسین ،صدر اورنگزیب خان ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی اور انکے رفقا ء کے اعزاز میں کمیونٹی سنٹر آبپارہ میں منعقد ہوئی تقریب میں اسلام آبادسے منتخب بلدیاتی نمائندوں میں شامل چیئرمین یوسی 26چوہدری اللہ دتہ ،وائس چیئرمین چوہدری عبدالستار ،وائس چیئرمین یوسی 31انجینئر زاہد محمود ،وائس چیئرمین یوسی 25ایم عزیر انوار،اقلیتی کونسلر چوہدری اشرف فرزند ،کونسلرز چوہدری طارق ،چوہدری طاہر اور مسیحی ملازمین سمیت سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی ،تقریب سے چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل،مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین ،وائس چیئرمین وارث دلیپ ودیگر مقررین نے خطاب کیا ،وارث دلیپ نے سینی ٹیشن ملازمین اور خصوصاً مسیحی برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے 20%سپیشل الاؤنس اور عیدالاضحٰی کے موقع پر ایک بنیادی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے پر چیئرمین سی ڈی اے وبورڈ ممبران اور قائد مزدور چوہدری محمد یسیٰن کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر وارث دلیپ نے سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ میں سٹاف و مشینری کی کمی ،ملازمین کے بچوں کی بھرتی ،مسیحی کالونیوں میں سرکاری کوارٹروں کی خستہ حالی اور مسیحی قبرستان کے لیے بس سمیت دیگر سہولیات اور سینی ٹیشن میں کام کرنے والے سپروائزروں کو 14واں سکیل دینے کا مطالبہ بھی کیا ،چوہدری محمد یٰسین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل مزدور دوست اور غریب پرورشخصیت ہیں اورانہوں نے ہمیشہ ملازمین کے جائز مسائل کو بھرپور طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی ،سی ڈی اے مزدور یونین جب 2006میں برسراقتدار آئی تو ہم نے محاذ آرائی اور بلیک میلنگ کی سیاست کو ختم کر کے نہ صرف محبتوں کو فروغ دیا بلکہ نفرتوں کا خاتمہ کرتے ہوئے بلا امتیاز رنگ و نسل و مذہب تمام سی ڈی اے ملازمین کو تاریخی مراعات دلوائیں ،سینی ٹیشن ملازمین اور خصوصاً مسیحی برادری کا اسلام آباد کو بین الاقوامی سطح کا شہر بنانے میں اہم کردار ہے لیکن ان لوگوں کے حقوق کی حق تلفی ناقابل برداشت عمل ہے ،مسیحی ملازمین کے تمام مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ہر سطح پر ان مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ہم جمہوری لوگ ہیں اور ہمیشہ جمہوری اقدار کو فوقیت دی اور ملکی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے ہمیشہ حکومت اور مسلح افواج کی قومی ایشوز پر حمایت کی ہم بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں اورانکو با اختیار دیکھنا چاہتے ہیں لیکن اسکے ساتھ ہمارا بھرپور مطالبہ ہے کہ سی ڈی اے جیسے قومی ادارے کو توڑا نہ جائے کیونکہ ادارے روز روز نہیں بنتے لہذا سی ڈی اے کو قائم و دائم رہنا چاہیے اور سی ڈی اے ملازمین کی مراعات و حقوق کو مکمل قانونی تحفظ فراہم کیا جائے میں پہلے بھی ہر سطح پر اپنے ملازمین کے تحفظات سے آگاہ کر چکا ہوں اور آئندہ بھی اپنے ملازمین کے حقوق کی خاطر اپنی اخلاقی ،قانونی اور آئینی جدوجہد جاری رکھوں گا ،تقریب سے چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اور محنت کشوں کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے اور ہم نے ہمیشہ اپنے محنت کشوں کاگھر کے فرد کی طرح خیال رکھا اور آپکو مراعات دینا اس بات کا اعتراف ہے کہ آپ لوگ محنت سے کام کرتے ہیں ،آپکے قائد چوہدری محمد یسیٰن نے ہمیشہ آپکی نمائندگی کرتے ہوئے آپکے مطالبات کو انتظامیہ کے سامنے پیش کیا اور میں یقین دلاتا ہوں کہ مسیحی ملازمین سمیت تمام سی ڈی اے ملازمین کے مسائل خصوصاً مسیحی ملازمین کے بچوں کی بھرتی ،سکیلوں اور تنخواہوں میں غیر ضروری تفریق کے خاتمے ،مسیحی کالونیوں میں انکی رہائشی سہولیات کو بہتر بنانے سمیت انکے قبرستان میں جدید سہولیات اور آمدورفت کے لیے قبرستان بس کا انتظام اورحاضریوں کے مقام پر سائیڈ آفس کے قیام جیسے مسائل کو جلد سے جلد حل کروانے کی یقین دہانی کرواتا ہوں ،ملازمین کو بہتر سہولیات کی فراہمی انکا حق اور ہماری ذمہ داری ہے اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے چوہدری محمد یٰسین اورسینی ٹیشن سی بی اے کمیٹی کے عہدیداران وارث دلیپ ،طارق شریف ،سلیم بھٹی ،نشاط اکبر ستی ،سلیم غوری اور انکی تمام ٹیم کا شاندار استقبالیہ دینے پر شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :