کراچی میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑا گیا

بدھ 6 اپریل 2016 17:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک غیر قانونی گیٹ و ے پکڑ لیا۔ پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کے دوران کراچی میں چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث غیر قانونی گیٹ وے قبضے میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

چھاپے کے دوران جی ایس ایم گیٹ و ے ،8 پورٹس ، ا س کے علاوہ دیگر آلات سمز، لیپ ٹاپس، اورموڈیمز پر مشتمل غیر قانونی ا یکسچینج قبضے میں لے لی گئی۔ وقوعہ سے ایک فرد کو گرفتار کرلیا گیا جو کہ مزید تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کی تحویل میں ہے۔ گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوسکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :