ڈیر ہ اسماعیل خان،چشمہ روڈپردھپ سڑی‘کلاچی موڑ اورمغل کوٹ کے قریب ٹریفک کے مختلف حادثات میں سات افرادجاں بحق ، 16زخمی ہوگئے،الگ الگ مقدمات درج

بدھ 6 اپریل 2016 17:28

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) چشمہ روڈپردھپ سڑی‘کلاچی موڑ اورمغل کوٹ کے قریب ٹریفک کے مختلف حادثات میں سات افرادجاں بحق جبکہ 16زخمی ہوگئے۔الگ الگ مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کڑی خیسورکی حدودمیں چشمہ روڈپردھپ سڑی کے قریب دوموٹرسائیکلوں اورکار نمبرAGF380سندھ‘کے تصادم میں موٹرسائیکلوں پرسوارمحمدطارق سکنہ کلورکوٹ‘اسکی بیوی ہاجرہ بی بی‘بیٹی کرن بی بی اوروالدہ زبیدہ بی بی موقع پرجاں بحق ہوگئے جبکہ موٹرکارمیں سوارخواجہ معین سکنہ شیخ یوسف معمولی زخمی ہوگیا۔

جبکہ اسکی والدہ کپتانہ بی بی زوجہ گل مرجان سکنہ شیخ یوسف دل کادورہ پڑنے سے موقع پرجاں بحق ہوگئی۔واضح رہے کہ موٹرسائیکل سوارزیارت بلوٹ سے واپس اپنے گھرجارہے تھے جبکہ موٹرکارمیں خواجہ معین اپنی والدہ کا اسلام آبادسے دل کاآپریشن کرانے کے بعدواپس جارہاتھالیکن ایکسیڈنٹ کے بعداسکی والدہ دوبارہ دل کادورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح تھانہ درابن کی حدودمیں کلاچی موڑپرکوئٹہ سے آنیوالی ٹوڈی موٹرکارنے پنجن شاہ کے رہائشی بارہ سالہ چرواہے شیرزمان ولدگل زمان فقیرکوٹکرماردی۔

جس سے وہ موقع پرجاں بحق ہوگیا لیکن موٹرکاربے قابوہوکرالٹ گئی۔خوش قسمتی سے موٹرکارمیں سوارتمام افرادمحفوظ رہے جبکہ تیسراواقعہ کوئٹہ سے آنیوالی مسافربس اورڈیرہ سے جانیوالی فلائنگ کوچ کے درمیان دارزندہ میں مغل کوٹ کے مقام پر تصادم ہوگیا۔تصادم میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پندرہ زخمی ہوگئے۔جنکوفوری طورپرژوب ہسپتال داخل کرادیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :