پولیس گاڑیو ں سے مشا بہت رکھنے والی نجی سیکو ریٹی کمپنیو ں کی گاڑیو ں کے خلا ف کا رروائی ہوگی،کمشنر کراچی

بدھ 6 اپریل 2016 17:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ نے کہا ہے کہ شہر میں گھومتی قانو ن نا فذ کرنے والے اداروں کی گاڑیو ں سے مشا بہت رکھنے والی نجی سیکو ریٹی کمپنیو ں کی گاڑیو ں کے خلا ف کا رروائی کی جا ئیگی ،یہ با ت انھو ں نے کمشنر آفس میں ہو نے والے ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی کے اعلی سطح اجلا س کی صدارت کرتے ہو ئے کی۔

اجلا س میں ایڈیشنل آئی جی پو لیس کراچی ،خفیہ اداروں اور قانو ن نا فذ کرنے والے اداروں کے افسران ،کراچی کے تمام ڈپٹی کمشنرز کے علاوہ چیف سی پی ایل سی کراچی بھی شریک تھے ،اجلا س میں شہر کی مجمو عی امن وامان کی صورت حال کا تفصیلی جا ئزہ لیا گیا،کمشنر کراچی نے کہا کہ عام طورپر شہر میں دیکھا گیا ہے کہ قانو ن نا فذ کرنے والے اداروں کی گاڑیو ں سے مشابہت رکھنے والی نجی طور پر زیر استعمال یا نجی سیکو ریٹی کمپنیو ں کی گاڑیو ں کی شہر کی شاہراہو ں اور سڑکو ں پر آزادانہ نقل و حرکت اور ان گاڑیو ں پر مو جو د حفاظت پر ما مو ر محافظوں کے شہر یوں کے ساتھ غیر اخلا قی بر تا ؤ سے دوران سفر عام شہر یو ں میں ڈر و خوف پیدا ہو جا تا ہے جس کی وجہ سے شہر ی شدید ذہنی ازیت کا شکا ر ہو تے ہیں ،انتظامیہ ایسے کسی بھی عمل کی کسی کو اجازت نہیں دیگی جو پر امن شہریو ں کی زندگی میں بے سکو نی کا سبب بنے ،کمشنر نے قانو ن نا فذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دیتے ہو ئے کہا کہ شہر میں اس قسم کی گھو متی ہو ئی گاڑیو ں کے خلاف فوری طور پر قانونی کا روائی شروع کی جا ئے،اجلاس میں شہرمیں گھومنے والی کا لے شیشوں والی گاڑیو ں کے خلا ف سخت قانونی کا روائی کر نے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں امن وامان برقرار رکھنے کی حکمت عملی کواور مو ثر بنا نے کے لئے مختلف تجا ویز اور طریقوں پربھی غورکیا گیا۔

متعلقہ عنوان :