ضمنی الیکشن بارے غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات یقینی بنائے جائیں،آئی جی سندھ

پولنگ کے موقع پر مجموعی طور پر 3940سے زائد افسران و جوان سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے ،اے ڈی خواجہ

بدھ 6 اپریل 2016 17:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) آئی جی پولیس سندھ اے ڈی خواجہ نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں این اے 245 اور پی ایس 115 کے لیئے ہں ونیوالے ضمنی الیکشن کے موقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی کے جملہ اقدامات فول پروف بنانیکے احکامات جاری کیئے ہیں ۔ وہ ضمنی الیکشن کے موقع پر سیکیورٹی اقدامات پر مشتمل پلان کا جائزہ لے رہے تھے۔

پولیس سیکیورٹی پلان کے مطابق ضمنی الیکشن کے متعلقہ پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس ، حساس اور نارمل کٹیگریز میں تقسیم کرکے پولیس موبائلز اور موٹرسائیکلوں پر سوار افسران اور جوانوں کے علاوہ کراچی پولیس کے 2740 سے زائد جبکہ اضافی نفری کے طور پر 1200 سے زائد آر آر ایف اور ایس آر پی کیافسران اور جوانوں کو سیکیورٹی ذمہ داریوں پر تعینات کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی منصوبہ کے تحت تمام پولنگ اسٹیشنوں کی بم ڈسپوزل اسکواڈ سے ٹیکنیکل سوئپنگ کے علاوہ پولنگ اسٹیشنز پر نمایاں ڈپلائمنٹ ، پولنگ بوتھ کی کڑی نگرانی ، بیلٹ پیپرز و بیلٹ باکسسز کی محفوظ نقل و حرکت ، پولنگ اسٹاف ، ریٹرننگ افسران سمیت رائے دہندگان و امیدواران کے یقینی تحفظ جیسے اقدامات کیئے جارہے ہیں ۔ رجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے مذید کہا کہ ضمنی انتخابات کے موقع پر باالخصوص ضلع وسطی اور شرقی جبکہ عمومی طور پر شہر کے تمام تھانوں کی حدود میں اسنیپ چیکنگ ، پکٹنگ سمیت ریکی نگرانی ، انٹیلی جینس کلیکشن و شیئرنگ کے مجموعی امور کو بھی انتہائی ٹھوس اور موثر بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :