متحدہ قومی موومنٹ کے منحرف ارکان کے استعفے آئندہ دو روز میں منظور ہونے کا امکان

سیکریٹری سندھ اسمبلی دونوں ارکان ڈاکٹر صغیر اور افتخار عالم کے استعفوں کی اسکروٹنی کررہے ہیں،آغا سراج درانی

بدھ 6 اپریل 2016 17:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے منحرف ارکان کے استعفے آئندہ دو روز میں منظور ہونے کا امکان ہے ۔متحدہ کے دونوں منحرف ارکان کے استعفے اسپیکر آغا سراج درانی کو موصول ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس ضمن اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ سیکریٹری سندھ اسمبلی دونوں ارکان ڈاکٹر صغیر اور افتخار عالم کے استعفوں کی اسکروٹنی کررہے ہیں۔ سیکریٹری سندھ اسمبلی دونوں اسکروٹنی رپورٹ جمعرات کو مجھے پیش کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ قانونی رکاوٹ نہ ہوئی تو استعفے جلد منظور کرلئے جائینگے۔ ڈاکٹر صغیر احمد نے ایک ہفتہ قبل اسمبلی سیکریٹریٹ میں پیش ہونے کا کہا تھا مگر وہ نہیں آئے۔