فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملکی درآمدات کو ریگولیٹ کرنے کیلئے الیکٹرانک آئی فارم متعارف کرادیا
نئے سافٹ ویئر کے آنے سے ملکی درآمد کنندگان کو دہلیز پر سہولیات میسر ،فارن ایکسچینج کو مانٹیر کرنے سمیت دھوکہ دہی کے واقعات ختم ہوجائیں گے،فضل محمود
بدھ 6 اپریل 2016 17:26
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون سے ملکی درآمدات کو ریگولیٹ کرنے اور فارن ایکسچینج کو مانیٹر کرنے سمیت برآمد کنندگان کو سہولیات کی فراہمی کیلئے الیکٹرانک آئی فارم متعارف کرادیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر عماد رشید نے ایف بی آر کے وی باک (Weboc) سسٹم میں بہتری لانے اور خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈائریکٹریٹ آف ریفارمز اینڈ آٹومیشن کسٹمز کراچی عبدالحیاشیخ نے سٹیٹ بینک کراچی کے فضل محمود کے ہمراہ خیبر پختونخوا چیمبر کے سینئر نائب صدر عماد رشید اور نائب صدر شجاع محمد سے چیمبر ہاؤس میں ملاقات کی ۔(جاری ہے)
اس موقع پرماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پشاور کے ڈپٹی کلکٹر ذاکر محمد ضیاء الحق سرحدی امتیاز احمد علی محمد آصف خان پرال سسٹم کے ٹیکنیکل آفیسر ارشد حسین امپورٹرز ایکسپورٹرز اور پاکستان کسٹمز ار سٹیٹ بینک کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈائریکٹریٹ آف ریفارمز اینڈ آٹومیشن کسٹمز کراچی عبدالحیاشیخ اور سٹیٹ بینک کراچی کے فضل محمود نے خیبر پختونخوا چیمبر کے ممبران کو الیکٹرانک آئی فارم سے متعلق ملٹی میڈیا پریذنٹیشن پیش کی اور بتایا کہ ایف بی آر نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ مل کر ملکی درآمدات کو ریگولیٹ کرنے اور فارن ایکسچینج کو مانیٹر کرنے سمیت برآمد کنندگان کو سہولیات کی فراہمی کیلئے الیکٹرانک آئی فارم متعارف کرایا ہے جس کا مقصد بہتر مینجمنٹ سسٹم لانا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس نئے سافٹ ویئر کے آنے سے نہ صرف ملکی درآمد کنندگان کو ان کی دہلیز پر سہولیات میسر آئیں گی بلکہ فارن ایکسچینج کو مانٹیر کرنے سمیت دھوکہ دہی کے واقعات بھی ختم ہوجائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ نیا الیکٹرانک آئی فارم افغان ٹرانزٹ پر لاگو نہیں ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ جن صارفین کے پاس Weboc کی یوزر آئی ڈی اور پاسورڈ پہلے سے موجود ہے انہیں نئی آئی ڈی اور پاسورڈ کی ضرورت نہیں پڑ ے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو صارفین پہلے ون کسٹمز پر تھے وہ اب وی باک پر آجائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اقدام امپورٹ پالیسی کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے اور اس کے ملکی معیشت پر بہتر اثرات مرتب ہوں گے۔ خیبر پختونخوا چیمبر کے سینئر نائب صدر عماد رشید نے ایف بی آر کے آن لائن سسٹم وی باک اور ون کسٹمز سمیت پرال سسٹم میں بہتری لانے اور ٹیکس نظام میں پائی جانیوالی پیچیدگیوں کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ طورخم بارڈر اور غلام خان چیک پوسٹ پر بجلی کی لوڈشیڈنگ اور مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے بزنس کمیونٹی اس نظام سے مستفید نہیں ہوسکتی لہٰذا ایف بی آر کے آن لائن سسٹمز کو فعال بنایا جائے اور بزنس کمیونٹی کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے ۔ اس موقع پر ضیاء الحق سرحدی اور امتیاز احمد علی نے بھی ایف بی آر کے آن لائن سسٹمز میں بہتری لانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ایف بی آر بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے ٹیکس نظام میں پائی جانیوالی مشکلات کو دور کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
-
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
-
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5فیصد اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.