حکومت فاٹا میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، فاٹا ڈویلپمنٹ سروے رپورٹ

بدھ 6 اپریل 2016 17:21

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء) حکومت وفاق کے زیرانتظام فاٹا میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے جہاں پر شرح خواندگی میں 33.3فیصد اضافہ ہوا ہے۔ حال ہی میں جاری کئے گئے فاٹا ڈویلپمنٹ سروے رپورٹ کے مطابق فاٹا میں 15سے 24سال کے درمیان عمر کے 11.8فیصد نوجوان بے روزگار ہیں۔

(جاری ہے)

یہ سروے ادارے شماریات نے 2013-14ء میں کیا تھا، اس سروے رپورٹ کے مطابق فاٹا میں شرح خواندگی میں صنفی امتیاز پایا جاتا ہے، مردوں کی شرح خواندگی 49.7فیصد جبکہ خواتین کی شرح خواندگی 12.7فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فاٹا کے صرف 8.9فیصد آبادی کو پینے کا صاف پانی میسر ہے، رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دو سے نو سال کے عمر کے بچوں میں 0.7فیصد معذور ہیں، اس سروے میں 4070گھروں کو شامل کیا گیا تھا تاہم اس میں شمالی وزیرستان ، اورکزئی اور خیبرایجنسی کے کچھ حصوں کو سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے شامل نہیں کیا جا سکا۔

متعلقہ عنوان :