وفاقی حکومت نے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی جلد بحالی کیلئے 60ارب سے زائد کے فنڈز جاری کردئیے

بدھ 6 اپریل 2016 17:21

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء) وفاقی حکومت نے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی جلد بحالی کیلئے مجموعی طور پر 60ارب چار کروڑ اٹھارہ لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق وفاقی حکومت نے فاٹا میں جاری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے عارضی طور پر بے گھر افراد کی جلد بحالی کیلئے مجموعی طور پر 60ارب چار کروڑ اٹھارہ لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ فنڈز بے گھر افراد کی بحالی، سڑکوں کی تعمیر، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں لگائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :