سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ کا کپتان بنایا جائے، سابق کرکٹرز
بدھ 6 اپریل 2016 16:53
اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء) سابق کرکٹرز نے سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ کا کپتان بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی وکٹ کیپر میں بطور کپتان تمام قائدانہ صلاحیتیں موجود ہیں۔ کرکٹ کے فروغ اور بہترین کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) گورننگ بورڈ میں سابق نامور کھلاڑیوں کو شامل کرنا چاہیے، پاکستان کرکٹ بورڈ کو فارن کوچ کے حوالے سے عجلت سے کام نہیں لینا چاہیے اور ڈومیسٹک سٹرکچر پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے، شاہد خان آفریدی اگر فٹ ہیں تو بطور کھلاڑی انہیں کھلانا نہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف سلیکٹر اور مایہ نار سپنر عبدالقادر نے ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء“ کو بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو ٹی 20 کا کپتان بنا کر اچھا فیصلہ کیا۔(جاری ہے)
سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ کپتان کے حوالے سے عبدالقادر کا کہنا تھا کہ میری ذاتی رائے تو تینوں فارمیٹ کیلئے الگ الگ کپتان کیلئے ہیں تاہم چونکہ یہ بات عمران خان کی ہے تو ان کی بات کو رد نہیں کرنا چاہیے کیونکہ وہ پاکستان کا ہیرو ہیں اور 100سال بعد بھی کرکٹ کے میدان میں انہیں یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کو کوچ کی ضرورت نہیں تاہم کپتان کو تمام اختیارات دئیے جائیں اور کپتانی کے ساتھ بطور کوچ بھی کام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو قومی ٹیم کے کپتان کو تمام اختیارات دینے چاہئیں اور ٹیم کے انتخاب میں بھی ان کو تمام اختیارات دینے ہوں گے تا کہ ٹیم کے کھیل میں بہتری اور نکھار آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا ٹی 20کپ اور عالمی ٹی 20کپ کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی اس لئے ٹیم کے انتخاب کیلئے زیادہ اختیارات صرف کپتان کو دینا چاہئیں تا کہ تمام تر ذمہ داری ان کے سپرد ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کوچ وقار یونس کو عزت کے ساتھ رخصت کرنا چاہیے تھا کیونکہ وہ ہمارے فاسٹ باؤلر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی میں نان کرکٹرز کی بجائے گورننگ بورڈ میں نامور کھلاڑیوں کو شامل کرنا چاہیے تا کہ قومی کھیل میں بہتری آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ بطور کپتان سرفراز احمد تمام تر کوالٹی موجود ہے جو کہ ایک کپتان میں ہونی چاہیے۔ ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء“ سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹرز عامر سہیل نے کہا کہ شاہد خان آفریدی ٹی 20 کی کپتانی سے استعفیٰ دے چکے ہیں اگر ان کی فٹنس ٹھیک ہے تو انہیں بطور کھلاڑی کھلانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ کا کپتان بنایا جا سکتا ہے مگر ان پر یکدم زیادہ بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے کیونکہ اس سے ان کی اپنی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کو آہستہ آہستہ زیادہ ذمہ داری دی جا سکتی ہے۔ فارن کوچ کے حوالے سے عامر سہیل کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو عجلت سے کام نہیں بلکہ صبر سے کام لینا چاہیے، انہیں پہلے ڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فارن کوچ نے تو صرف حکمت عملی وضع کرنی ہوتی ہے جبکہ کھلاڑیوں نے نیچے سے بہتر ہو کر آنا ہوتا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیض راجہ نے کہا کہ قومی ٹیم کی بہتر کارکردگی کیلئے وکٹ کیپر سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ کا کپتان بنانا چاہیے کیونکہ ان کے اندر بطور کپتان تمام کوالٹی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ میچ کے اندر سرفراز احمد سو فیصد کارکردگی بھی دکھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹی 20ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی سے کافی کچھ سیکھ سکتے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں بال بال بچ گئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.