خانپور،وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کو بدنام کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہو گی،شیخ فیاض الدین

بدھ 6 اپریل 2016 16:52

خان پور ۔ 6 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء) رکن قومی اسمبلی شیخ فیاض الدین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کو بدنام کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہو گی ،ان کی کوئی غیر قانونی دولت بیرون ملک نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

وہ چیئرمین یونین کونسل باغ و بہار چوہدری نوید خالق کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے فعال ہوتے ہی ترقیاتی کام شروع کر دیئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی ۔تقریب سے چوہدری نوید خالق،رانا وسیم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔