بلاول بھٹو زرداری کا بارشوں اور پہاڑی تودے گرنے سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
بدھ 6 اپریل 2016 16:52
کراچی ۔ 6 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تیز طوفانی بارشوں اور پہاڑی تودے گرنے کی وجہ سے انسانی جانوں اور املاک کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
(جاری ہے)
بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں فوراً ریسکیو اور ریلیف آپریشنز شروع کئے جائیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ریسکیو کا کام تیزی کے ساتھ ہونا چاہئے تاکہ پہاڑی تودوں کے تلے دبے ہوئے لوگوں کی جانیں بچائی جا سکیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے متاثرہ علاقوں کے پارٹی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ ریسکیو اور ریلیف کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور قدرتی آفت سے متاثر لوگوں کی مدد کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.