قیادت کسی کے بھی ہاتھ میں ہو اصل مقصد ٹیم کی جیت ہونا چاہیے ، سرفراز کو ٹی ٹونٹی ٹیم کا کپتان مقرر کرنا اچھا فیصلہ ہے ‘ اظہر علی

بدھ 6 اپریل 2016 16:46

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ قیادت کسی کے بھی ہاتھ میں ہو اصل مقصد ٹیم کی جیت ہونا چاہیے ، سرفراز احمد کو ٹی ٹونٹی ٹیم کا کپتان مقرر کرنا اچھا فیصلہ ہے اورانہیں سب کی سپورٹ حاصل ہو گی ، یہ حقیقت ہے کہ ہماری فٹنس کا وہ معیار نہیں جو ہونا چاہیے اور پی سی بی اس کیلئے جو بھی اقدام اٹھائے گا تمام کھلاڑی اس پر عملدرآمد کرینگے ۔

واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان اظہر علی نے کہا کہ میں سرفراز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر تا ہوں ۔ وہ کرکٹ مائنڈ رکھنے والا کھلاڑی ہے اور اسے ضرور سب کی سپورٹ حاصل ہوگی ۔سرفراز کو سینئرز کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ ہے اور انہوں نے بطور نائب کپتان بھی ذمہ داریاں نبھائی ہیں اسی بورڈ نے انہیں کپتانی کی ذمہ داری سونپی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو بھی کپتان ہو اسے سپورٹ کرنا چاہیے لیکن میری نظر میں یہ بات اہم ہے کہ کوئی بھی کپتان ہو اصل مقصد ٹیم کی فتوحات ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ ہماری فٹس کا وہ معیار نہیں ہونا چاہیے اوور اس کیلئے بورڈ جو بھی فیصلہ اور اقدام اٹھائے گا کھلاڑی اس پرعملدرآمد کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آگے پینٹگولر کپ ہو رہا ہے اور اس سے ہماری ون ڈے کیلئے پریکٹس ہو گی او رہم کوئی عذر پیش نہیں کر سکتے ۔

ہم نے اپنی فٹنس اور بیٹنگ سکلز کو بہتر کرنا ہے لیکن یہ سب ایک رات میں نہیں ہو جائے گا ۔اس میں ٹائم لگے گا تبھی نتائج نظر آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ سب کو ٹیم سے بہت امیدیں تھیں لیکن ٹیم ڈلیور نہیں کر سکی ۔اس دوران جو بھی کمی کوتائیاں سامنے آئی ہیں انہیں دو رکرنے کیلئے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی ٹیم کے حوالے سے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سینئرز کیساتھ جونیئرز کوبھی آگے لائیں تاکہ وہ آگے جا کر قومی ٹیم کیلئے خدمات سر انجام دے ۔ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی ٹیم قومی سطح پر ٹیم کے لئے نرسری کی حیثیت رکھتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :