ایکسپورٹ سے وابستہ صنعتیں اپنی مصنوعات کے لیے نئی منڈیاں تلاش کریں ‘ لاہور چیمبر

بدھ 6 اپریل 2016 16:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ایکسپورٹ سے وابستہ صنعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی مصنوعات کے لیے نئی منڈیاں تلاش کریں کیونکہ برآمدات کے موجودہ اعداد و شمار ملک کی صلاحیتوں سے میل نہیں کھاتے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر شیخ محمد ارشد اور نائب صدر ناصر سعید نے کہا کہ بالخصوص نوجوان تاجروں کو آگے آنا اور برآمدات کے فروغ کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تاجر سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت کام کرکے دنیا میں اپنی مصنوعات کو بہتر طریقے سے متعارف کروا اور برآمدات کو فروغ دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں علاقائی ممالک سے بھی تجارت بڑھانی چاہیے جس سے نسبتا زیادہ فائدہ ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی تجارت میں تب تک اپنا خاطر خواہ حصہ حاصل نہیں کیا جاسکتا جب تک کہ نجی شعبے کو بہترین صلاحیتوں کے اظہار کا موقع نہ دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :