کراچی، الخدمت کے 3کلیکشن پوائنٹس آپر یشنل ہو گئے، مز ید 7قائم کریں گے ،انجینئر صابراحمد

بدھ 6 اپریل 2016 16:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) شہریوں کو صحت کی سہو لتوں کی فراہمی الخدمت کا مشن ہے اوراسی مقصد کیلئے کراچی میں ہیلتھ یو نٹس اور کلیکشن پوائنٹس قائم کیے جا رہے ہیں ،یہ بات گزشتہ روز انجینئر صابر احمد نے الخدمت فاوٴنڈیشن کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہی ،اجلاس میں قمر محمد خان ،راشد قریشی اور دیگر ذمہ داران شریک تھے ،اس موقع پر الخدمت کے تحت شہر میں قائم کیے جانے والے کلیکشن پو ائنٹس اور نئے کلیکشن پو ائنٹس کے قیام سے متعلق غور وخوض کیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی ۔

اجلاس میں بتا یا گیا کہ حب میں کلیکشن پوائنٹ کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے جس کی تعمیر کا کام جلد شروع کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

،انجینئرصابر احمد نے کہا کہ الخدمت فاوٴنڈیشن کے 10کلیکشن پو ائنٹس کے قیام کا اعلان کیا تھا ،اب تک 3پو ائنٹس لیاقت آباد ،بہار کالونی اورگلشن معمارمیں آپریشنل ہو چکے ہیں ،پی آئی بی میں کلیکشن پوائنٹ پر کام کا آغاز ہو چکا ہے ۔

سوسائٹی کے علاقے میں بھی ایک پوائنٹ قائم کیا جائے گا ،انجینئر صابر احمد نے کہا کہ آئندہ 6 ماہ میں مزید 7کلیکشن پوائنٹس بنا ئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاوٴنڈیشن لوگوں کو صحت کے ساتھ امراض کی تشخیص کیلئے جد یداور معیار ی سہو لتیں فراہم کر رہی ہے ،انجینئر صابر احمدنے کہا کہ جدید اور معیاری سہولتیں فراہم کرنا ہی الخدمت کی اولین ترجیح ہے ۔

متعلقہ عنوان :